پشاور (ڈیلی گرین گوادر)پشاور میں ایک گھر پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ پشاور پولیس کے مطابق واقعہ خٹکو پل کے علاقے میں پیش آئے جہاں ایک گھر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فریقین پڑوسی ہیں اور مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام ا ہے ۔
پشاور میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

ٹیگز:
پشاور
