کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)معرکہ حق وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے اپنی قوت، خودداری اور غیر متزلزل عزم کا لوہا پوری دنیا میں منوایا اس عظیم دن کے موقع پر افواجِ پاکستان، قومی سیاسی قیادت اور خصوصاً فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جراتمندانہ قیادت میں افواجِ پاکستان نے طاقت کے غرور میں مبتلا دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے بلوچستان کے عوام اس دن کو پاکستان کے تحفظ، سلامتی اور استحکام کے عزم کے ساتھ یومِ فخر کے طور پر مناتے ہیں بلوچستان کے عوام ہمیشہ وطنِ عزیز کے دفاع اور قومی سلامتی کے لیے صفِ اول کا کردار ادا کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے پاکستان کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کے سامنے افواجِ پاکستان اور پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگی آج کا دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ پاکستان سے وفاداری، محبت اور قومی یکجہتی میں کسی قسم کی کمزوری آنے نہیں دیں گے
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا معرکہ حق کے موقع پر خصوصی پیغام

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
