دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) سید نوتانی بلانوشی قبیلے کا ہنگامی اجلاس زیارت بالا نوش چانی میں زیر قیادت سید نواب سرگل نوتانی کے پوتے نوابزادہ سید اسلم نوتانی، نوابزادہ وسیم نوتانی، باستان نوتانی، سالار نوتانی، میرخان نوتانی ، چیئر مین سرور نوتانی منعقد ہوا۔ جس میں شاخ شہ زئی قبائل کے معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ نادر نامی شخص کا توتانی قبیلے سے کوئی تعلق اور واسطہ نہیں بلکہ یہ بارڈر پار سے پاکستان میں داخل ہوا۔ چاغی کے قبائل کو گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ اسکے علاوہ اس شخص نے بلانوشی قبیلے کی زمین ، جائیداد معدنیات وغیرہ میں کام کرنے والی کمپنی سے 10 فیصد ٹیکس وصول کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں انہیں کسی ضمن میں ادائیگیاں کی جارہی ہے اور اس اقدام کے خلاف حکومت سے کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ چاغی کے عوام کی معلومات کے لیے یہ واقع قابل ذکر ہے کہ سن 2012 میں نوتانی دسنجرانی قبائل کے 450 سالہ دیرینہ دشمنی کا تصفیہ حاجی خلیفہ شہہ مستیان مرحوم اور شیر بالا نوشی شهید سردار تاج محمد گمشارٹی کے زیر قیادت ہونے جارہا تھا مذکورہ شخص نے اس فیصلے کو شبو تاش کیا جس کا گواہ تمام بالا نوشی قبیلہ ہے۔
نادر کا نوتانی قبیلے سے کوئی تعلق نہیں یہ بارڈر پار سے پاکستان میں داخل ہوا : نوابزادہ سید اسلم نوتانی

ٹیگز:
نوابزادہ سید اسلم نوتانی
