کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)آل پاکستان اخبار فروشاں فیڈریشن بلوچستان کے سینئرنائب صدر حاجی سعیداحمد رودینی نے کہا ہے کہ گزشتہ 8سال سے اخبار فروشوں کو بجٹ میں مکمل نظرانداز کیا گیا ہے اگر حکومت نے بہبود فنڈ کے بجٹ میں اضافہ نہ کیا تو اخبار فروش احتجاج پر مجبورہونگے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، وزیرخزانہ میرشعیب نوشیروانی کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اخبار فروشوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے علم و آگاہی پھیلانے میں اہما کردارادا کیا ہے اخبار مارکیٹ میں قومی،مقامی اخبارات فولڈ اور تقسیم ہوتے ہیں جہاں اخباری مالکان،ایڈیٹرز،صحافیوں،اخبارفروشوں کی کثیر تعداد میں آمدورفت ہوتی ہے اسکے یوٹیلٹی بلز، گیس، بجلی، چوکیدار،صفائی اوردیگراخراجات کیلئے سالانہ گرانٹ کا اعلان ہواتھا صرف دو مرتبہ یہ گرانٹ مل اسکے بعد 8سال سے یہ گرانٹ جاری نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اخبارفروشوں کی بہبود فنڈ میں اضافہ،سالانہ گرانٹ،اخبار مارکیٹ کی رئپیرنگ کے فنڈ جاری کرنے کے احکامات جاری نہ کئے تو مجبوراً دو جون کو وفاقی بجٹ کے موقع پر اخبارات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
حکومت نے بہبود فنڈ کے بجٹ میں اضافہ نہ کیا تو اخبار فروش احتجاج پر مجبورہونگے،حاجی سعید احمد رودینی

ٹیگز:
حاجی سعید احمد
