خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کی نماز جنازہ اد کردی گئی۔ جنازہ نماز میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 33 ڈویژن ہلال امتیاز میجرجنرل جواد احمد کمشنرقلات ڈویژن جہانزیب خان کاکڑ کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس عبدالحفیظ ڈی آئی جی عبدالحمید کھوسہ ایڈیشنل کمشنر اعجازاحمدجعفر ڈپٹی کمشنر خضدار یاسراقبال دشتی ایس ایس پی خضدار جاویداحمد زہری جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا قمرالدین آل پارٹیز خضدار کے چیئرمین بشیراحمد ایڈو کیٹ صدرانجمن تاجران حافظ حمیداللہ مینگل اے ڈی سی جنرل علم الدین تاجک سمیت سیاسی سماجی وقبائلی افراد بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہید جوانوں کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا پولیس لیویز کے چاک چوبند دستوں نے شہداء کو سلامی دی۔
خضدار ٗ شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کی نماز جنازہ اد کردی گئی

ٹیگز:
خضدار
