نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر)نوکنڈی میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں نامعلوم افراد نے حاجی گوہر مندازی نامی شخص کو نشانہ بنایا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ اتوار کے روز پیش آیا جب نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے گوہر مندازی کو شدید زخمی کردیا۔ انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
نوکنڈی،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
نوکنڈی
