کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں نوعمر لڑکے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار کی مبینہ زبردستی زیادتی کی کوشش، نوعمر لڑکے کی درخواست پر پولیس نے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمہ کے اندراج کے بعد لڑکے کے رشتہ داروں اور علاقہ مکینوں نے بروری تھانے کے سامنے کئی گھنٹوں سے دیا گیا دھرنا ختم کردیا۔ کوئٹہ کے بروری تھانے میں درج کرائی گئی ایف ائی آر کے مطابق ہزارہ ٹاون میں تعینات قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایک اہلکار نے نویں جماعت میں زیر تعلیم لڑکے جواد سے مبینہ زبردستی کی کوشش کی تاہم جواد وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔واقعہ کے خلاف لڑکے کے رشتہ داروں اور علاقہ مکینوں نے بروری تھانے کے سامنے بروری روڈ بند کرکے دھرنا دے دیا تاہم بروری تھانے میں مقدمے کے اندراج کے بعد دھرنے کے شرکا منتشر ہو گئے۔
کوئٹہ، نوعمر لڑکے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکارکی زبردستی زیادتی کی کوشش، نوعمر لڑکے کی درخواست پر اہلکار کے خلاف مقدمہ درج

ٹیگز:
اہلکار
