کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ یونٹی فورم کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی انتخابات کا فوری انعقاد ناگزیر ہے، شہر میں صفائی، غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف آئینی و قانونی راستہ اختیار کیا جائیگا۔ یہ بات کوئٹہ یونٹی فورم کے رہنماؤں میر یونس بلوچ، اسلم رند سمیت سابق ناظمین/کونسلران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے مشارورتی اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں کہی۔ اجلاس میں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور خطے میں جارحیت کے اقدامات کی شدید الفا ظ میں مذمت اور اس کے خلاف قرارداد بھی منظور کیا گئی۔ شرکاء نے کہا کہ وئٹہ کے مسائل گزرتے دن کے ساتھ گھمبیر ہوتے جارہے ہیں وقت کی اہم ضرورت ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے وسط میں تعلیمی اداروں سے متصل غیر قانونی تعمیر ات ختم کی جائیں۔اس موقع پر رضاوکیل،نثارشاہ،جمشید دوتانی،لیاقت راجپوت،سیماب رفیق ،اریانا کاکڑ،نعمان خان،اتیق بلوچ،ترجمان چوہدری شبیر،فاروق لانگو،صدیق قریش،فاروق یوسفزئی،شریف کرد،سجادتنولی،کریم خان،سید مہدی،رجب علی،عباس علی،آغاصادق شاہ،انجینئر محمدسلیماور سول سوسائٹی کے نمائندکان بھی موجود تھے۔
کوئٹہ کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی انتخابات کا فوری انعقاد ناگزیر ہے،کوئٹہ یونٹی فورم

ٹیگز:
کوئٹہ یونٹی فورم
