قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات کے علاقے میں بم دھماکے میں 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق جمعرات کو قلات کے علاقے امیری میں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے پک اپ گاڑی میں سوار 2خواتین سمیت3افراد عبداللہ،گل بانو بنت خیر محمداور بی بی حسینہ جاں بحق جبکہ 5افراد علی جان، محمد حیات، میر گل، عزت خان، محمد اسلم زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکرنعشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ لیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔
قلات،امیری میں روڈ کے کنارے نصب بم دھما کہ،2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق،5 زخمی

ٹیگز:
قلات
