کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کے زیر صدارت زراعت اور معدنیات کے ایس ا ین ای اور آنے والے مالی سال کی بجٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سکریٹری خزانہ عمران زرکون، اسپیشل سکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور محکمہ خزانہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ زراعت اور معدنیات کے محاصل کا ہمارے صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور صوبے کی کثیرثعداد میں عوام کی زریعہ معاسش اس سے وابستہ ہیں دونوں شعبوں کی بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے زرعی شعبے میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے شمسی توانائی پر منتقل کر نے کے لئے ہماری حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھا ئے ہیں جو کہ زیادہ بنجر زمین کو زیر کاشت لانے میں معاون ثابت ہو نگے۔ نئے آنے والے بجٹ 26-2025 میں زراعت اور مائننگ کی فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے اس کے علاوہ صوبے کے تمام اضلاع کے بنیادی ضروریات کے لیے آنے والے بجٹ میں فنڈز رکھے جائیں گے۔
زراعت اور معدنیات کے محاصل کا ہمارے صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،میرشعیب نوشیروانی

ٹیگز:
میرشعیب نوشیروانی
