کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت تھری ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کی رہائی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جمعرات کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ سمیت دیگر کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بی وائی سی کے کارکنوں کی تھری یم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز احمد سواتی اور جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل بینچ نے کی درخواست گزار کی جانب سے کامران مرتضی،راحب بلیدی،خالد کبدانی،علی احمد کرد اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔فریقین کی جانب سے عدالت کے سامنے دلائل دئیے گئے عدالت نے درخواست گزار کے وکلاء کو آرٹیکل 5 کے تحت حلفیہ بیان جمع کرانے کی ہدایت کی جس کے بعد سماعت میں آدھے گھنٹے کاوقفہ کیا گیا سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو درخواست گزار کی جانب سے آرٹیکل 5کے تحت عدالت میں حلفیہ بیان جمع کروایا گیا جس پر ایڈووکیٹ جنرل عدنان بشارت نے حلفیہ بیان پر مختلف اعتراضات کئے عدالت نے فریقین کے وکلا کی جانب سے بحث کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت تھری ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کی رہائی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

ٹیگز:
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ
