کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد صوبائی صدر اسلم بلوچ رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ چیرمین بوئیر صالح بلوچ داد محمد بلوچ حاجی عطاء محمد بنگلزئی و ٹریڈ یونین کے نمائندوں نے نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام یوم مزدور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم مء شگاگو کے شہدائے کے ساتھ نہ صرف یک جہتی کا دن ہے بلکہ استحصال ظلم و انصافی کے خلاف جاری جدوجہد کو مذید منظم و متحرک کرنے اور تجدید کا لمحہ ہے۔نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام دوست و محنت کش دوست سیاسی جماعت ہے اور ہمیشہ ٹریڈ یونین و ایسوسی ایشن کے ساتھ رہا ہے نیشنل پارٹی کی واضح پالیسی ہے کہ ٹریڈ یونین اور طلباء یونین پر پابندی نے ملک کو بانجھ پن کی طرف دھکیل دیا اس لیے نیشنل پارٹی طلباء و ٹریڈ یونین کی بحالی کے لیے جدوجہد کررہی ہے طلباء و ٹریڈ یونین جمہوریت کی اہم ضرورت ہے رہنماؤں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں سات ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز پانچ ہزار پیکج اساتذہ کو مستقل کیا۔سرکاری اداروں کی نجکاری ملازم دشمن اقدام ہے جس کو ہمیشہ مسترد کیا۔نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو ڈی آر اے فراہم نہ کرنا حکومت کی ملازم دشمن اقدام ہے۔اسمبلی فارم 47 کی ہے جن کا عوام سے کوئی تعلق نہیں،انتخابات میں منڈی کے زریعے کروڑوں روپے لیکر جعلی فارم 47 کو عوام پر مسلط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی زمہ داری ہے کہ ہر شہری کو باعزت روزگار فراہم کریں لیکن بدقسمتی سے یہاں روزگار کے بجائے بھکاری بنانے کی پالیسی چل رہی ہے رہنماؤں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ کو بند کرکے لاکھوں لوگوں کا روزگار بند کیا گیا ماہی گیری پر ٹرالر مافیا نے قبضہ کرلیا اور ماہی گیروں نان شبینہ کا محتاج ہوگیا۔کان کنون کے لیے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں ہیں جس سے روزانہ کان کنی سے وابستہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔رہنماوں نے کہا کہ جب ملازم مزدور کسان تمام مکتبہ فکر متحد ہونگے اور نیشنل پارٹی کو اسمبلی میں لائیں گے تو تب کسی کو جرات نہیں ہوگی کہ وہ ملازمین کے ساتھ ناانصافی کریں انہیں گرفتار کریں ان پر ٹارچر کریں۔رہنماوں نے بی ایس او پجار کے سنئیر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ کی ماورائے آئین و قانون گرفتاری اور لاپتہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔تقریب سے ٹریڈ یونین و ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ٹریڈ یونین و محنت کشوں کا ساتھ دیا اور آج بھی اس تسلسل کو جاری رکھا۔انہوں نے نیشنل پارٹی کے قاہدین اور لیبر سیکرٹری داد محمد بلوچ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یوم مزدور پر تمام ٹریڈ یونین کو یکجا کیا۔تقریب سے عبدالقدوس کاکڑ عبدالستار،کامریڈ یونس زہری،پیر محمد کاکڑ،کامریڈ نظر بلوچ،عابد بٹ،خلیل عالیزئی رحمت اللہ زہرہ حمد حنیف محمد حسنی رشیدہ سمالانی سلام محمد حسنی نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے خطاب نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو نے سرانجام دئیے جبکہ تقریب میں قرارداد منظور راہی نے پیش کیں
نیشنل پارٹی متوسط طبقے کی جماعت اور طلباء یونین و ٹریڈ یونین کی بحالی کو جمہوریت کی اہم ضرورت سمجھتی ہے،میر کبیر احمد محمد شہی اسلم بلوچ

ٹیگز:
میر کبیر احمد محمد شہی
