کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے حکومت اور ریاستی اداروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری بھتہ خوری اور بدانتظامی کی وجہ سے ملکی معیشت بحران کا شکار ہو چکی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مخدوش حالات کو قومی فکر اور ملی جذبے سے حل کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ خطے میں جاری بین الاقوامی گریٹ گیم کا سدباب کرنے کے لیے ایک مثر اسٹریٹیجی اپنانا ہوگی۔لیاقت بلوچ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی اور تجارتی چیلنجز پر بھی زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کو ایک پیج پر آ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا طاقتور طبقہ پاکستان سے دولت سمیٹ کر بیرون ملک منتقل کر رہا ہے، جو معیشت کی تباہی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملکی معیشت کو بچانے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کرے۔
بلوچستان کے مخدوش حالات کو قومی فکر اور ملی جذبے سے حل کرنے کی ضرورت ہے،لیاقت بلوچ

ٹیگز:
لیاقت بلوچ
