اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد حکومت مخالف مشترکہ احتجاج سے متعلق تحفظات دور کرنے کے لیے پی ٹی آئی سے تحریری یقین دہانی کی ضرورت ہے۔روں ہفتے کے آغاز میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رعایت نہ ملنے پر تحریک انصاف نے اعلان کیا تھا کہ وہ عید الفطر کے تینوں دن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرے گی۔
علاوہ ازیں، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی عید الفطر کے بعد حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر ملک گیر احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔مولانا فضل الرحمٰن نے ملک میں خاص طور پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بدعنوانی کا حوالہ دیتے ہوئے تحریک کا اعلان کیا تھا۔

