خاران(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ میری سیاست کا محور خاران ہے، اور میں ہمیشہ اپنی سیاسی جدوجہد میں خاران کی خدمت کو سب سے مقدم سمجھتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں خاران کے ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما میر داد شاہ مینگل سے ملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خاران میرے دل کے قریب ہے۔ اس کی ترقی، خوشحالی، امن کا قیام اور بے روزگاری کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ احمدوال روڈ کی تعمیر سے عوام کو سفری سہولتوں میں بہتری حاصل ہو رہی ہے اور آئندہ بجٹ میں دس کلیوں کو ماڈل ولیجز میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔میر شعیب نوشیروانی نے اعلان کیا کہ “خاران کی ترقی کے لیے ماسٹر پلان رواں ماہ سے باقاعدہ طور پر شروع کیا جا رہا ہے، اور ہم خاران کو ایک خوبصورت، جدید اور خوشحال شہر بنانے کے اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنائیں گے انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن میں خاران کے عوام نے تمام مراعات کو ٹھکراتے ہوئے مجھ جیسے ایک سیاسی ورکر کو بھاری مینڈیٹ دیا، انشااللہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونے دوں گا۔”صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ “موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، اور جتنی ممکن ہوسکے خاران کو دیگر ترقی یافتہ اضلاع کی صفوں میں شامل ہونے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔”انہوں نے اس بات کا عزم بھی ظاہر کیا کہ ہم عملی طور پر عوام کی خوشحالی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں خرچ کر رہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جا سکے۔
میری سیاست کا محور خاران ہے،میر شعیب نوشیروانی

ٹیگز:
میر شعیب نوشیروانی
