خضدار:بلوچستان کے علاقے اور ناچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اور لیویز کے تھانوں پر حملہ کرکے عمارتوں کو آگ لگا دی، جبکہ وہاں موجود سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے رات کے وقت اچانک دھاوا بولا اور تھانوں میں موجود سامان کو نذر آتش کر دیا۔ حملے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
خضدار،اورناچ میں مسلح افراد کا حملہ، پولیس اور لیویز تھانے نذر آتش، اسلحہ لے کر فرار

ٹیگز:
خضدار
