ڈیرہ بگٹی:بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا، جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے چھان بین کی جا رہی ہے۔علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت سزا دے اور علاقے میں سیکیورٹی کے اقدامات مزید سخت کرے۔
ڈیرہ بگٹی،سوئی میں گھر پر دستی بم حملہ،کمسن بچہ جاں بحق

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
