خضدار:بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میر عبدالحفیظ مینگل شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ خضدار کے مرکزی علاقے میں پیش آیا، جہاں مسلح حملہ آوروں نے میر عبدالحفیظ مینگل پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
خضدار،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میرعبدالحفیظ مینگل جاں بحق

ٹیگز:
خضدار
