کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن نے ایک روزہ کوئٹہ کا دورہ کیا۔ ترجمان جمعیت علماء اسلام دلاورخان کاکڑ کے مطابق جمعہ کو جمعیت علماء کے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچے جہاں جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں اور کارکنان نے انکا استقبال کیاجس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے سینیٹر مولانا عبدالواسع کی رہائشگاہ جا کر انکی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کی مرکزی اورصوبائی قیادت بھی موجود تھی۔
مولانا فضل الرحمن ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے،مولانا عبدالواسع سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی

ٹیگز:
مولانا فضل الرحمن
