ڈھاڈر(ڈیلی گرین گوادر)ڈھاڈر کے علاقے نغاری میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت محکمہ پولیس کے کلاس فور ملازم خادم حسین ابڑو کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، خادم حسین ابڑو دو روز قبل گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔ نامعلوم افراد نے اسے سر میں گولی مار کر قتل کیا اور لاش ویرانے میں پھینک دی۔لاش کو سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ڈھاڈر کے علاقے نغاری سے ایک شخص کی نعش برآمد

ٹیگز:
ڈھاڈر
