کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اعزاز میں رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم خان بازئی نے اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا ، عشائیے میں پارلیمانی سیکرٹریز، اراکین اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، حکومتی پالیسیوں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے عشائیہ میں شریک پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین صوبائی اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے تمام اتحادی جماعتیں پوری نیک نیتی سے کام کررہی ہیں حکومت بلوچستان عوامی خدمت کے جذبے کے تحت فلاحی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کر رہی ہے اور تمام امور میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت مقدم رکھا جارہا ہے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ملک نعیم خان بازئی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے ترقیاتی اقدامات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے وہ اور ان کی جماعت وزیر اعلیٰ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کے لیے عوامی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے اعزاز میں ملک نعیم خان بازئی کی جانب سے عشائیہ،عشائیے میں پارلیمانی سیکرٹریز،اراکین اسمبلی و دیگر اہم شخصیات کی شرکت

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
