کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی محمد علی درانی نے کہا ہے کہ دکاندار تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں کیونکہ تجاوزات کے باعث نہ صرف ٹریفک نظام درہم برہم ہوتا ہے بلکہ پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز لیاقت بازار پرنس روڈ شاوکشاہ روڈ اور دیگر علاقوں میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ٹریفک پولیس کے افسران بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کی بحالی کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے اس سلسلے میں تاجر برادری بھی تعاون کرے کیونکہ فٹ پاتھوں پر کاروبار ہو رہا ہے جس کے باعث پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات در پیش ہیں جبکہ ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ وسطی علاقوں میں تو تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ تجاوزات کیخلاف مہم آئندہ بھی جاری رہے گی اور کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائیگا انہو ں نے کہا کہ تاجر برادری شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرے۔
دکاندار تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ

ٹیگز:
اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ
