کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ, نائب صدر ڈاکٹر شبیر احمد شاہوانی، جنرل سیکرٹری فریدخان اچکزئی، جوائنٹ سیکرٹری زہرا ملغانی، پریس سیکرٹری رحمت اللہ اچکزئی، فنانس سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ باز محمد کاکڑ اور ایگزیکٹیو ممبران ارباب رضا کاسی، فرحانہ عمر مگسی، ڈاکٹر محب اللہ کاکڑ، ڈاکٹر گل محمد اور مسعود مندوخیل نے اپنے ایک سخت مذمتی بیان میں کہا کہ جامعہ بلوچستان کے موجودہ وائس چانسلر کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اساتذہ کرام اور ملازمین کو ماہانہ تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی ایک روایت بنا دی گئی ہے جبکہ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر کی دلچسپی صرف منظور شدہ الاونسز کی غیرقانونی طور پر کٹوتی میں ہے۔انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے موجودہ وائس چانسلر کو یادہانی کرائی کہ یونیورسٹی ایک خودمختار ادارہ ہے جنکی پالیسی ساز اداروں میں کئے گئے فیصلوں کو کوئی مسترد نہیں کرسکتا لیکن بدقسمتی سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر 2024_25 کی سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ اضافے کی ادائیگی اب تک اس بہانے سے نہیں کررہا کہ اضافی تنخواہ یونیورسٹی کے سینٹ سے منظوری نہیں ھوئی لیکن یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اور سینٹ سے منظور شدہ یوٹیلٹی، اردلی اور کمپیوٹر الاونسز اور 5 فیصد مینٹیننس کو غیرقانونی طور پر کاٹنے میں دیر نہیں کرتے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس غیرقانونی کٹوتی کو فورا منسوخ کرکے اساتذہ کرام اور ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں اور پنشنز کی بروقت و مکمل ادائیگی کے لئے تگ و دو کریں۔
جامعہ بلوچستان کے ماہانہ تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی ایک روایت بنا دی گئی،ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ

ٹیگز:
ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ
