کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے منگل کو یہاں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر مقصود احمد اور رجسٹرار ڈاکٹر سید جلال شاہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں طلبہ کو سہولیات کی فراہمی، تعلیمی معیار کی بہتری اور یونیورسٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مقصود احمد اور رجسٹرار ڈاکٹر سید جلال شاہ نے مشیر بلدیات کو یونیورسٹی میں درپیش کمی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ جو کام زیر التواء ہیں وہ جلد مکمل کروا دیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔نوابزادہ امیر حمزہ نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں حکومت نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے کیونکہ نوجوان تعلیم حاصل کرکے ہی ملک اورصوبے کی خدمت کرسکتے ہیں۔اس ملاقات کے دوران نمائندہ خاص نواب ثناء اللہ خان زہری ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، ڈی جی لوکل گورنمنٹ ایوب قریشی، سردار زادہ میر قیوم ساسولی، خان محمد زہری اور رسول بخش کھوسو بھی موجود تھے
حکومت نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، نوابزادہ امیر حمزہ کی وائس چانسلر ڈاکٹر مقصوداحمد سے بات چیت

ٹیگز:
امیر حمزہ
