کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایف آئی اے کی کوئٹہ ائیر پورٹ پر کاروائی جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک مسافر کلیم کمال کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم ورک ویزے پر آذربائیجان جا رہا تھا تاہم اس کی جانب سے پیش کیے جانے والے پاسپورٹ کے ویزے کے صفحات ٹمپرڈ شدہ تھے جبکہ دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے پولینڈ کا جعلی ویزا اسٹیکر بھی برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کا تعلق کراچی سے ہے جسے ایف آئی اے امیگریشن کوئٹہ نے مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ کے حوالے کر دیا۔
کوئٹہ ائیر پورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

ٹیگز:
کوئٹہ
