حب(ڈیلی گرین گوادر) بگٹی، نیچاری اور جتک قبائل کے درمیان گزشتہ ایک سال سے جاری تنازعہ کا خوش اسلوبی سے تصفیہ کر دیا گیا۔ یہ تنازعہ بھوانی کے قریب پیش آنے والے واقعے کے بعد پیدا ہوا تھا، جس میں بگٹی قبیلے کے عبدالحمید جاں بحق جبکہ جتک اور نیچاری قبائل کے عطااللہ جتک، خان محمد جتک اور محمد جان نیچاری زخمی ہوئے تھے مورخہ 5 فروری 2025 کو سید حاجی شاہ اور سید شبیر شاہ کی سربراہی میں معتبرین کا جرگہ منعقد ہوا، جس میں نوابزادہ وشین خان بگٹی، سردار عبدالکریم نیچاری، وڈیرہ عبدالحمید جتک، حاجی صوبہ خان مری، سردار زادہ میر خورشید خان جتک، میر مشتاق جتک، وڈیرہ شاہنواز جتک، وڈیرہ زرق خان نیچاری سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ جرگے نے قبائلی روایات کے مطابق مقتول کے ورثا کے گھر جا کر بلوچی میڑہ ادا کیا اور فریقین کے درمیان صلح کروا دی تمام معززین نے اتفاق رائے سے مقتول کے لواحقین کے لیے 70 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے جرمانہ مقرر کیا۔ تاہم، مقتول کے لواحقین نے قبائلی روایات اور بھائی چارے کے جذبے کے تحت 20 لاکھ روپے جرگے میں شامل معززین کو معاف کر دیے۔ مزید 30 لاکھ روپے زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے کٹوتی کر دی گئی فیصلے کے مطابق، محمد جان نیچاری باقی ماندہ 20 لاکھ روپے قسطوں میں مقتول عبدالحمید کے ورثا کو ادا کرے گا۔ اس معاہدے کے بعد فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کر دیا اور باہمی اختلافات ختم کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر قبائلی رہنماں نے اس تصفیے کو علاقے میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی تنازعات کو گفت و شنید کے ذریعے حل کرنا ہی بہترین راستہ ہے، کیونکہ لڑائی جھگڑوں سے نقصانات کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتاجرگے کے فیصلے کے بعد تمام فریقین نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور مستقبل میں امن و بھائی چارے کو فروغ دینے کا عہد کیا۔ اس صلح نامے سے علاقے میں دیرپا امن قائم ہونے کی امید ہے۔
حب،بگٹی، نیچاری اور جتک قبائل کے درمیان دیرینہ تنازعہ کاخوش اسلوبی سے تصفیہ

ٹیگز:
حب
