خاران (ڈیلی گرین گوادر)خاران شہر میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔پہلا واقعہ پرانا اسپتال جوژان روڈ پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے نادر یلانزئی شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔دوسرا واقعہ خاران-کوئٹہ مین روڈ گریڈ اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد انیس ولد گل محمد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
خاران،فائرنگ کے دو مختلف واقعات،ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

ٹیگز:
خاران
