کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہاہے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے قومی کمیٹی تشکیل دیاجائے جب تک حکمران عدل نہیں کریں گے یہ ملک مذید بحرانوں کا شکار ہوگا شہباز شریف میرانہیں پاکستان کا غلط وزیر اعظم ہے نا اہل حکمران ملک کو گد کی طرح نوچ رہے ہیں عمران خان سے ہر اس شخص کو خوف ہے جس نے آئین کو پاوں تلے روندا ہے یار لوگوں نے عدلیہ سمیت تمام اداروں کے پر کاٹ دیئے ہیں پاکستان زندہ باد اس وقت ہوگا جب دیگر صوبے زندہ باد ہوں گے عوام بھوک اور افلاس سے مررہے ہیں حکمران اپنی عیاشیوں میں مگن ہیں پارلیمنٹ صرف گناہ گاروں کو بچانے کے لیے رکھی ہے یہ حکومت آدھا تیتر آدھا بٹیر ہے ملک کرپشن سے دہنس رہا ہے ہم سب شیر مادر کی طرح لوٹ رہے ہیں ملک میں بسنے والے تمام اقوام کے حق کو تسلیم کیا جائے پاکستان تا قیامت چلے گا آئین پاکستان کی دھجیاں اڑائی گئی ہے کشمیر فاٹا کے غلط انضمام کی قربانی بنا ہے میں چیلنج کرتا ہوں ملک کومیرے حوالے کردو ٹھیکے پر اگر بیس سال میں ایشین ٹائیگر نہ بنا میں سیاست چھوڑ دوں گا پشتون بلوچ کی آبادی پنجاب کے ایک ضلع کے برابر ہیں 75سال سے اس ضلع کو نہیں سنبھال سکیں یہ آپ کی نا اہلی ہے بد قسمتی سے یہ ملک بغیر قربانی سے آزادی ملی ہے غلط پالیسیوں کی وجہ سے پورے ملک کے عوام آخر سڑکوں پر آجائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ عمران خان کی گیرانٹی دیتا ہوں ا س بات پر مذاکرات حکومت کب کرنا چاہتی ہے یا تو مینڈیٹ واپس یا چند مہینوں میں نئے انتخابات کا اعلان کریں عمران خان راضی ہوجائے گا نو مئی اور 26نومبر پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں ہم تیار ہیں پارلیمانی کمیٹی اس پر بھی بننی چاہیے کہ یہ نا اہل حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی ہے یا بذور زر سے آئی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے قومی کمیٹی تشکیل دے کر چار مہینے میں خود مختار الیکشن کمیشن تعینات کرکے ملک میں عام انتخابات کرائیں اور پاکستان کے آئین کے مطابق تشکیل نو کی جائے ملک میں پانچ دفعہ تین تین سال میں اسمبلیاں تھوڑی گئی ہے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ہر اس شخص کو خوف ہے جس نے آئین کو پاوں تلے روندا ہے ہمارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان یہ سب غلط ہے یہاں کوئی اسلامی جمہوری پاکستان کا نام ونشان نہیں ہے ملک کو شریفانہ معاہدے کے تحت چلایاجائے تمام اقوام کا اپنا اپنا وطن ہے جب تک حکمران عدل نہیں کریں گے یہ ملک مذید بحرانوں کا شکار ہوگا انہوں نے کہا کہ یار لوگوں نے عدلیہ سمیت تمام اداروں کے پر کاٹ دیئے ہیں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سروں پر گولی ماری ہے وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آئی جی پولیس کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے شہباز شریف میرا وزیر اعظم نہیں ہے اور پاکستان کا غلط وزیر اعظم ہے نا اہل حکمران ملک کو گد کی طرح نوچ رہے ہیں پاکستان زندہ باد اس وقت ہوگا جب دیگر صوبے زندہ باد ہوں گے آج بھی لاکھوں لوگ پیٹ بھر روٹی نہیں ملتی ہے پاکستان ڈوب رہا ہے اس کی بنیادیں کھوکلی ہوچکی ہے یہ ملک ہمارے سروں پر آگر جائے گا انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں ملک کو ہمارے حوالے کردو ٹھیکے پر اگر بیس سال میں ایشین ٹائیگر نہ بنا میں سیاست چھوڑ دوں گا پارلیمنٹ صرف گناہ گاروں کو بچانے کے لیے رکھی ہے یہ حکومت آدھا تیتر آدھا بٹیر ہے آج بھی ملک میں کروڑوں بچے تعلیم سے محروم ہیں عوام بھوک اور افلاس سے مررہے ہیں حکمران اپنی عیاشیوں میں مگن ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں دنیا جہان کے نعمتوں سے امیر ہے ملک کرپشن سے دہنس رہا ہے ہم سب شیر مادر کی طرح لوٹ رہے ہیں آج بھی وقت ہے جنرل سے لے کر سپاہی تک سب کو توبہ کرنا چاہیے ملک میں بسنے والے تمام اقوام کے حق کو تسلیم کیا جائے پاکستان تا قیامت چلے گا اور جس کا جو کام ہے وہ اپنے کام کو ایمانداری سے کریں دنیا جہاں نے دیکھا کہ 8فروری کے الیکشن میں کیا سے کیا نہیں ہو اہے بد قسمتی سے یہ ملک بغیر قربانی سے آزادی ملی ہے غلط پالیسیوں کی وجہ سے پورے ملک کے عوام آخر سڑکوں پر آجائیں گے یہاں آئین پاکستان کی دھجیاں اڑائی گئی ہے کشمیر فاٹا کے غلط انضمام کی قربانی بنا ہے یواین اے کشمیری عوام سے پورچھا جائے کہ آپ کس کے ساتھ جانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ گیس ڈیرہ بگٹی سے نکلا تھا وہاں بگٹی اور مری انہی کے وطن کے گیس سے محروم ہیں لوگ کیوں ناراض نہیں ہوں گے تمام اقوام کو برابری کی بنیاد پر حصہ دیں پشتون بلوچ کی آبادی پنجاب کے ایک ضلع کے برابر ہیں 75سال سے اس ضلع کو نہیں سنبھال سکیں یہ آپ کی نا اہلی ہے آئیں مل کر پاکستان کی تعمیر نو کریں نہ کہ بزور طاقت سے ہو۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے قومی کمیٹی تشکیل دیاجائے،محمود خان اچکزئی

ٹیگز:
محمود خان اچکزئی
