جھل مگسی(ڈیلی گرین گوادر)گنداواہ کے علاقے میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔ لیویز کے مطابق بدھ گنداواہ کے علاوح گہیلالاشارمیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عبدالمجید کوہلاک جبکہ اسکے داماد محمد حنیف کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروریکارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی لیویز مزید کارروائی کر رہی ہے۔
گنداواہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق، دوسرازخمی

ٹیگز:
گنداواہ
