کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے سی ای او سعید سرپرہ نے کہا کہ بلوچستان میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں،ہمیں چاہے کہ بلوچستان کا مثبت چہرہ سب کے سامنے لائیں،کوئٹہ پراپرٹی کنونشن سے نہ صرف رئیل اسٹیٹ کے شعبہ سے وابستہ لوگوں کو فائدہ ہوگا بلکہ منسلک صنعتیں بھی استفادہ کریں گی۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین محمد خورشید برلاس، کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسڑی کے صدر ولی محمد و دیگر بھی موجود تھے۔سی ای او سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں یہاں جدید طرز کی رہائشی اسکیمات متعارف کرواکہ نہ صرف لوگوں کو گھر فراہم کے جاسکتے بلکہ تعمیرات کے شعبہ میں اس ضمن میں بہترین بزنس بھی ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو اچھی نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے یہاں ترقی اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں مائننگ ایگری کلچر،لائیواسٹاک کے شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کو بہترین کارکردگی پر حکومت پاکستان کی جانب سے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہم سرمایہ کاروں کی سہولت ورہنمائی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے بلوچستان گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور بزنس کمیونٹی سرمایہ کاروں صنعت کاروں کے لئے ایک بہترین بزنس حب ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ سرمایہ کار یہاں انویسٹ کریں تو انہیں بھرپور فائدہ ہوگا وہیں بے روزگاری میں بھی کمی آئے گی کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسڑی کے صدر ولی محمد نے کوئٹہ میں انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو اینڈ کنونشن کے انعقاد کو بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیمبر بزنس کمیونٹی کو کاروبا کے بہترین اور محفوظ مواقع فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں کیونکہ اس سے دیگر منسلک شعبہ جات اور مزدوروں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین محمد خورشید برلاس نے کہا کہ ہم کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سرگرم ہیں اور کوئٹہ میں ایکسپو کے قیام کا مقصد دیگر صوبوں کو یہاں راغب کرنا ہے تاکہ وہ یہاں آکر انویسٹ کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، ہم سب کو چاہئے کہ بلوچستان کا مثبت چہرہ سب کے سامنے لائیں بلوچستان میں بزنس کمیونٹی کے لئے کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں پراپرٹی،رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کا شعبہ پاکستان بھر میں اس وقت بھرپور طریقے سے فروغ پارہاہے اور ان شعبہ جات سے منسلک افرادی قوت سمیت دیگر منسلکہ شعبہ جات میں بھی بہتری آرہی ہے انہوں نے کہا کہ ایکسپو میں ملک بھر کے بلڈرز کے اسٹالز میں بہترین پروجیکٹس اوراسکیمات متعارف کروائی جائیں گی جو عوام کے محفوظ انویسٹمنٹ کی ضامن ہوں گی اور انہیں ان سے مستقبل میں فائدہ ہی ہوگا ہماری کوشش ہے کہ کاروبار کو فروغ دیں اور اسی سلسلے میں کوئٹہ میں سیکنڈکوئٹہ انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو اینڈ کنونشن منعقد کیا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
بلوچستان میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں،سعید سرپرہ

ٹیگز:
سعید سرپرہ
