کوئٹہ :بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے لئے جانے والے فرنٹیئر کور بلوچستان کے اہلکاروں پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ چار ایف سی اہلکار شہید جبکہ چھ زخمی ہوگئے، پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو ژوب کے علاقے منزکی میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام کے لئے جانے والے ایف سی اہلکاروں پر سرحد پار افغانستان سے دہشتگردوں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چا ر ایف سی اہلکار حوالدار نور زمان، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شہید جبکہ چھ اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی جانب سے حملے کا موثر جواب دیا گیا۔
سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ چار ایف سی اہلکار شہید جبکہ چھ زخمی

ٹیگز:
سرحد پار
