کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چمن میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی خودکش جیکٹ سمیت بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کر کے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق پیر کو چمن کے علاقے سوئی کاریز میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بناء پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائی گئی 10کلو وزنی خودکش جیکٹ،15اینٹی ٹینک مائن، تیار آئی ای ڈی،10ڈیٹونیٹر، 64سرکٹ، 140اینٹی پرسنل مائن، 82ایم ایم کے 7مارٹر گولے، 105فیوز، 230الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 18ریموٹ، 270کلو گرام گن پاؤڈر، 5میٹر ڈیٹونیٹر کارڈ، 5میٹر سیفٹی فیوز برآمد کرکے تحویل میں لے لئے۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق برآمد شدھ مواد علاقے میں تخریب کاری کی کاروائیوں کی غرض سے چھپایا گیا تھا جسے بروقت برآمد کر کے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔
چمن ، سیکورٹی فورسزکی کاروائی خودکش جیکٹ سمیت بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

ٹیگز:
چمن
