کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع گوادر میں پیٹرولیم، آئل اور لبر یکنٹس کی سمگلنگ کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ سیکورٹی فورسز نے انتباہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کے تاجران، وئیر ہاؤس مالکان، گودام /ڈپو مالکان، پک اپ اور زمباد مالکان کے نام جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ (آج) منگل بی پی 250بارڈر سے پیٹرولیم، آئل اورلبر یکنٹس کی سمگلنگ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی، نوٹس میں کہاگیا ہے کہ ان مصنوعات کو گاڑی میں کوسٹل ہائی وے پر لیکر جانے یا گودام میں رکھنے پر ضبط کیا جائیگ اور سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔نوٹس کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گاڑی کو ضبط کر کے لائسنس بھی معطل کیا جائیگا۔
گوادر میں پیٹرولیم، آئل اور لبر یکنٹس کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

ٹیگز:
گوادر
