کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور حلقہ پی بی 42 کوئٹہ 5 سے نامزد امیدوار شیخ زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی یقادت میں ملکی ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہونے والا ہے،بلوچستا ن سے ٹکٹ یافتہ تما م امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،امید ہے کہ وہ پارٹی کو ہر حلقے میں کامیابی دلائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ا?ٹھ فروری کو مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کروانا ہیاور نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنوانا ہے تاکہ ملک سے غربت اور بے روزگاری کو ختم کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن بہت اچھی ہے اور ہم کلین سوئپ کرینگے، 8 فروری کو عوام شیر پر مہر لگا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ حلقے کے مسائل سے ا?گاہ ہیں اور اپنے عوام کی تائید و حمایت سے کامیاب ہوکر حلقے میں انقلابی اقدامات کرینگے، نوجوانوں کیلئے بہت کچھ کرنا ہے،ماضی میں حلقے کو نظر انداز کیا گیا مگر ہم ہر لمحے اپنے عوام کیساتھ رہیں گے۔انہوں نے مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئییقین دلایا ہیکہ جس طرح پارٹی قائد میاں نواز شریف اور مرکزی قیادت نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں ان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے پاکستان، اپنے حلقے اور بلوچستان کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔
میاں نواز شریف کی یقادت میں ملکی ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہونے والا ہے، زرک خان مندوخیل

ٹیگز:
زر ک خان مندوخیل
