کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر آبپاشی بلوچستان میر محمد صادق عمرانی نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ آبپاشی بلوچستان کے تحت زیر تکمیل منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اور ان منصوبوں میں کوالٹی و کوانٹٹی کو ہرقیمت پر برقرار رکھا جائے۔ اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروانشل کوآرڈینیٹر محکمہ آبپاشی بلوچستان انجینیئر سمیع اللہ بلوچ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر سمیع اللہ بلوچ نے صوبائی وزیر کو وفاق کی فنڈنگ سے زیر تعمیر منصوبہ جات سے اگاہ کیا۔ اور درپیش مسائل کا ذکر کیا۔ انجینیئر سمیع اللہ بلوچ نے صوبائی وزیر کو بتایا۔ کہ ان منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اور ان کی دن رات سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ اور اس ضمن میں ان کی ہدایت کے مطابق کام ہو رہا ہے۔ اس موقع پر میر محمد صادق عمرانی نے کہا۔ کہ محکمہ آبپاشی کے تحت آبی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروی ہے۔ اور یہ سب اس وقت ممکن ہے۔ کہ ہم سب مل کر اپنے کام پر توجہ دیں اور اپنے ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ اس موقع پر میر صادق عمرانی نے یقین دلایا۔ کہ بعض درپیش مسائل پر وفاقی حکومت سے جلد بات کی جائے گی۔ اس موقع پر انجینیئر سمیع اللہ بلوچ نے ملاقات پر میر محمد صادق عمرانی کا شکریہ ادا کیا۔
محکمہ آبپاشی بلوچستان کے تحت زیر تکمیل منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے،میرمحمد صادق عمرانی

ٹیگز:
میر محمد صادق عمرانی
