کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستا ن عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ضلع ہرنائی کے علاقے سب تحصیل خوست میں پاک فوج ہیلی کاپٹر حادثہ اور دو میجر سمیت چھ جوانوں کی شہادت پرانتہائی دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 فوجی جوانوں کی شہادت پر دل رنجیدہ ہے،پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو نے والے آفسران اور اہلکارون کو انکی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک وقوم کی دفاع کیلئے اپنے جانوں کے نظرانے پیش کرکے جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں کی شہادتوں پر دل غمزدہ ہے،یہ صرف شہداکے اہل خانہ کا نہیں،پوری قوم کا غم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالت جنگ ہو یا امن، مسلح افواج کے افسران و جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ ہر مشکل اور آزمائش میں افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، حادثہ میں جام شہادت نوش کرنے والے ملک و قوم کے محسن ہیں، پوری قوم اپنے شہداکو ان کی عظیم قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فلائنگ مشن کے دوران پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر گرنے اور چھ جوانوں کی شہادت سے پوری قوم آفسردہ ہے پاک فوج کے جوانوں نے اپنی زندگیاں فرض کی ادائیگی پر قربان کیں قوم کو شہداء کی فرض شناسی پر فخر ہے۔ شہید ہونے والے فوجی افسران قوم کے ہیرو ہیں سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پاک فوج سمیت ملک کے تمام سیکورٹی اداروں نے ملک خصوصاََ بلوچستان میں قیام امن کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہے اور دے رہے ہیں انہوں نے ضلع ہرنائی کے علاقہ خوست میں فلائنگ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر خرم،میجر منیب،نائیک جلیل،گنر شعیب،صوبیدار عبدالوحید، حوالدار عمران کی شہادت پر انکے غمزادہ خاندانوں سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے شہدا کے بلند درجات اور غمزادہ خاندانوں کو کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے
ہر مشکل اور آزمائش میں افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، نورمحمد دمڑ

ٹیگز:
نورمحمد دمڑ
