موسیٰ خیل (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے رات گئے نجی کمپنی پر دھاوا بول دیا، مشینری جلا دی، ملزمان نے کمپنی کے 20 سے زائد افراد کو اغوا کرکے واردات کی، سامان جلانے کے بعد ملزمان نے یرغمالیوں کو چھوڑ دیا، نذر آتش کیے گئے سامان میں 7 بلڈوزر بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے سرراغہ میں رات گئے مسلح افراد نے نجی گیس کمپنی میں ایک پرائیویٹ ٹھیکیدار کی مشنری کو نشانہ بنایا۔مسلح افراد نے 20 سے زائد افراد کو یرغمال بنا کر کمپنی کی مشنری کو فائرنگ کرکے نذر آتش کردیا، جس میں کمپنی کی گاڑی سمیت 7 سے زائد بھاری مشنری شامل ہیں۔
لیویز فورس اور دیگر سیکیورٹی اہلکار واقع کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔لیویز فورس کے مطابق رات گئے مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں ایک نجی کمپنی کی مشنری کو نشانہ بنا کر نذر آتش کیا جس سے بھاری مشنری کو شدید نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ مکمل طور پر علاقے کو کاڈن آف کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی مشکوک اشخاص کی نقل ہو حرکت پر بھی نظر رکھی جا سکے۔ واقعے کی تحقیقات کی مزید تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

