صحبت پور (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کو صحبت پور پہنچے جہاں انہوں نے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ کی چچی سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرظہور خان کی شریک حیات کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی صحبت پور پہنچنے پر کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین سمیت میر طاہر خان کھوسہ عطاء اللہ کھوسہ سرفراز خان کھوسہ اور ریاض کھوسہ نے ان کا ہیلی پیڈ پر استقبال کیا وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز میر محمد خان لہڑی سمیت دیگر آفیسران وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ تھے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزراء نے صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ سے کھوسہ ہاؤس صحبت پور میں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے زمینداروں،کاشتکاروں اور مقامی معتبرین نے ملاقات کی اور انہیں زرعی پانی کی کمی ضلع صحبت پور میں طبی سہولیات خصوصاً ڈاکٹرز کی تعیناتی سمیت دیگر امور کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ملاقات میں موجود صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے زمینداروں کو بتایا کہ ٹیل کے زمیندار عموماً اگست کے مہینے میں شالی کی فصل کاشت کرتے تھے مگر اس مرتبہ بروقت پانی کی فراہمی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ابھی سے ہی شالی کی فصل کاشت کی ابھی پانی کی کمی کی وجہ سے کاشتکاروں کو مشکلات پیش آرہی ہیں بلوچستان حکومت سندھ حکومت سے رابطے میں ہے اور اپنے جائز حصے کے پانی کی حصول کے حوالے سے رابطے کیے جا رہے ہیں دونوں صوبوں کے محکمہ ایریگیشن کے سیکرٹریز کی سطح پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو تمام صورتحال کے متعلق جامع رپورٹ پیش کرے گی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز خان بگٹی نے کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان کو ہدایت کی کہ نصیرآباد ڈویژن کے نہری سسٹم میں منصفانہ پانی کی تقسیم کے عمل کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے اور درپیش مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جائے ہمیں کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کا بخوبی اندازہ ہے حکومت کاشتکاروں کے وسیع تر مفادات میں اقدامات اٹھا رہی ہے ہم نہیں چاہتے کہ کاشتکاروں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے انشاء اللہ مستقبل میں کسانوں اور کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد میں عملی اقدامات کیے جائیں گے اور بہتر حکمت عملی کے تحت زرعی زمینوں کو زیر کاشت لایا جائے گا حکومت کی کوشس ہوگی کہ منصفانہ پانی کی تقسیم سے تمام کمانڈ ایریا سیراب کیا جائے اس سلسلے میں ہم نہری نظام کی بحالی و بہتری لانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات بھی کر رہے ہیں اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین عطاء اللہ کھوسہ سرفراز خان کھوسہ اور ریاض کھوسہ محمد علی کھوسہ ثنا اللہ کھوسہ ایگزیکٹو انجینئر جہانگیر خان کوسہ احمد نواز عمرانی سمیت دیگر علاقہ معتبرین موجود تھے۔
نصیرآباد ڈویژن کے نہری سسٹم میں منصفانہ پانی کی تقسیم کے عمل کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
