مانجھی پور(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم احمد خان کھوسہ کو صحبت پور عوام کی ووٹرزحمایتیوں اتحادیوں کی مکمل تائید و حمایت حاصل ہے 2023کے عام انتخابات میں عوام کی طاقت سے بھرپور طریقے سے حصہ لیکر عوامی خدمت اور ترقی کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور امید وار ڈسٹرکٹ چیرمین صحبت پور میر بابے محمد علی کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر صاحب نے ہمیشہ انفرادی ترقیاتی منصوبوں کے بجائے اجتماعیت کو فروغ دیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے پیپلز پارٹی غریب مظلوم عوامی کی نمائندہ پارٹی ہے انھوں نے کبھی بھی بلند بانگ دعوے نہیں کیے بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں انشااللہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے کامیابی حاصل کریں گے کہ حلقہ انتخاب میں اس سال کروڑوں روپے کی اسکیمات متعارف کروائی گئی اور ان عوام کی خواہشات کے عین مطابق منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کیا گیا ہے کئی منصوبے اب بھی زیر تعمیر ہیں جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی انہوں نے کہاکہ مانجھانی اقوام نے بے لوث اور بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں میر سلیم احمد خان کھوسہ حلقے کی عوام کی بلاتفریق خدمت کرکے ہم اپنا فریضہ ادا کررہے ہیں ان شااللہ انے والے دور میں عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر خدمت کے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔
صحبت پور عوام کی ووٹرزحمایتیوں اتحادیوں کی مکمل تائید و حمایت حاصل ہے،میر سلیم کھوسہ

ٹیگز:
میر سلیم کھوسہ
