کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگز یکٹو کمیٹی کے رکن صوبائی آبپاشی میر صادق عمرانی کی ملاقات،پٹ فیڈر کینال کے نہری نظام کی بحالی کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے معاملے پر تین رکنی کمیٹی قائم کردی۔ بدھ کو صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے پٹ فیڈر کینال کے نہری نظام کی بحالی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2022میں آنے والے سیلاب کے بعد پٹ فیڈر کینال میں 35کلو میٹرتک سلٹنگ ہوگئی ہے جس سے نہر ی نظام بری طرح متاثر ہے علاقے کے زمینداروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کی بھل صفائی کر کے نہری نظام، پیٹ فیڈر اور کیرتھر کینال سے پانی کی بحالی کی اشد ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس حوالے سے پٹ فیڈر کینال، کیر تھر کینال کے پانی کا مستقل حل تلاش کرنے کے لئے صوبا ئی وزیر میر صادق عمرانی، چیف انجینئر محکمہ آبپاشی، پی ڈی پٹ فیڈر کینال پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے جو تین روز میں رپورٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ کو بریفننگ دے دی تاکہ پٹ فیڈر اور کیر تھر کینال کے حوالے سے حکومتی کی حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سے میر صادق عمرانی کی ملاقات،پٹ فیڈر کینال کے نہری نظام کی بحالی کے حوالے سے آگاہ کیا

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
