کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے آریا اسپتال کوئٹہ کے سربراہ ڈاکٹر سہیل احمد نے ملاقات کی اور انہیں کوئٹہ میں عالمی معیار کے مطابق قائم کردہ اپنے نجی طبی ادارے میں فراہم کردہ میڈیکل سروسز سے متعلق آگاہی دی وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈاکٹر سہیل احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکہ سے واپس کوئٹہ پاکستان آکر طب کے شعبے میں اپنے صوبے اور عوامی خدمت کا جو فیصلہ کیا ہے اس کو سراہتے ہیں وزیر اعلی نے کہا کہ بلوچستان میں نجی سطح پر معیاری طبی اداروں کا فقدان ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت کراچی اور دیگر شہروں کا رخ کرتی ہے، بلوچستان صوبائی حکومت صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے سرکاری اسپتالوں کو بتدریج پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی جانب لے جانے کی خواہش مند ہے تاکہ سندھ کے ماڈل کی طرح بلوچستان کے لوگوں کو کو بھی معیاری طبی سہولیات مقامی سطح پر دستیاب ہوں، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ پہلی فرصت میں آریا اسپتال کا دورہ کریں گے اس موقع پر آریا اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سہیل احمد نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں صحت کی شعبے کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت کا عزم قابل تعریف ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی آریا اہسپتال کے سربر اہ ڈاکٹر سہیل احمد سے ملا قا ت

ٹیگز:
وزیر اعلیٰ بلوچستان
