کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چمن میں دھماکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لیویز حکام کے مطابق گزشتہ شب چمن کے علا قے سپینہ تیڑہ میں چرواہے کو دستی بم ملا جس سے کھیلتے ہوئے زور دار دھماکے کے نتیجے میں چرواہا موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ لیویز نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیتے ہوئے شواہد اکھٹے کر لئے۔ لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
چمن ، دھماکہ ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
دھماکہ
