کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر) بی ایم سی ہسپتال سے غیر حاضر مزید تین ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا۔ ایم ایس بولان میڈیکل کمپلکس ہسپتال کوئٹہ کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق نیورو سرجری میں غیر حاضر ڈاکٹر ساجد ظہور، ڈاکٹر نادیہ خالد اور شعبہ اطفال کے ڈاکٹر حافظ عنایت اللہ کو مسلسل غیر حاضری کی بنیاد پر معطل کر کے انکی خدمات سیکرٹری صحت بلوچستان کے سپر د کردی گئی ہیں۔
بی ایم سی ہسپتال سے غیر حاضر مزید تین ڈاکٹر معطل

ٹیگز:
بی ایم سی ہسپتال
