ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار میں بائی پاس پر ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا، المناک حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ڈیڑھ سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے، پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار افراد ڈیرہ اللہ یار سے جیکب آباد جا رہے تھے کہ بائی پاس پر ممل پولیس چوکی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار کر موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ کمسن بچہ سماجی شخصیت اصغر کھوسہ کے حوالے کر دیا گیا، تاہم جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔
ڈیرہ اللہ یار،ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

ٹیگز:
ڈیرہ اللہ یار
