دکی (ڈیلی گرین گوادر)دکی میں خسرے کی وبا نے 4 بچوں کی جانیں لے لی ہیں جبکہ سینکڑوں بچے متاثر ہیں اور مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم ایس ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی نے بھی 4 بچوں کی ہلاکت کا تصدیق کردی ہے، جاں بحق بچوں میں امیرخان زرکون کی دوبیٹیاں، مہربان شاہ کی بیٹی اور محمدخان کا بیٹا شامل ہے۔دکی کے مختلف علاقے اور شہر کلی حبیب قلعہ کلی ژوب شاہ، رباط کلی انار، ناصرآباد غریب آباد، ہوسڑی، اسماعیل شہر بنی کوٹ، علاقہ لونی، علاقہ زرکون و دیگرعلاقوں کوخسرے کی وباء نے لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ والدین خسرے کی وباء اور بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے پریشان ہے۔
میڈیا پر خبرنشرہونے کےبعد محکمہ صحت کی دوڑیں لگ گئی ہیں، ایم ایس ڈاکٹر جوہرخان شادوزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں کلی حبیب قلعہ اور کلی ژوب ٹیمیں پہنچادی گئی ہیں جہاں خسرے سے 4 بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی تاہم ہلاکت کی وجہ متاثرہ گھرانوں کی خسرہ ویکسین سے انکاری اور ریپوزل کے باعث ہوئی ہے انہوں نے مذید کہا کہ 242 بچوں کی ویکسین کرادی گئی ہے اور تمام علاقوں میں مہم شروع کردیا ہے۔

