اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام میٹرک کے سالانہ امتحان کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام میٹرک کے سالانہ امتحان کا آغاز ہوگیا،اس ضمن میں گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول اوتھل میں قائم میٹرک کے امتحانی مرکزمیں سینٹر سپرنٹنڈنٹ شبیر احمد و دیگر امتحانی عملے امام بخش سیماب،حماداللہ اور حیدر علی خان کی نگرانی میں 203طلبانے اردو کا پیپر دیا،اس موقع پر سینٹرسپرنٹنڈنٹ شبیراحمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر میں نقل کی بیخ کنی اور روک تھام کے لیئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں نقل ایک ناسور ہے جو طلباء کی زہنی صلاحیتوں کوختم کردیتا ہے۔
بلوچستان بورڈآف انٹرمیڈیٹ کے زیر انتظام میٹرک کے سالانہ امتحان کا آغاز

ٹیگز:
بورڈآف انٹرمیڈیٹ
