بولان(ڈیلی گرین گوادر)ضلع چیئرمین کچھی اور معروف قبائلی شخصیت سردار زادہ میر بیبرگ خان رند نے سید طارق شاہ کے ڈاکوں کے ہاتھوں قتل کے لرزہ خیز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ضلع میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہیاپنے ایک مذمتی بیان میں میر بیبرگ خان رند نے کہا کہ کچھی پولیس اس وقت چوروں اور ڈاکوں کی حکومت کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے پولیس افسران نے دانستہ طور پر ضلع کی عوام کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر 3 سے 4 سنگین وارداتیں ہو رہی ہیں جس سے خوف و ہراس پھیل چکا ہے انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت معاشرے کا ہر طبقہ، بشمول عام شہری، کسان، زمیندار، دیہاڑی دار مزدور اور سرکاری ملازمین، خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں میر بیبرگ رند کا کہنا تھا کہ ان ڈاکوں کو جعلی نمائندوں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے اور محض جھوٹے مذمتی بیانات سے عوام کی ہمدردی حاصل نہیں کی جا سکتی انہوں نے مزید کہا کہ عوام اب ان چہروں کو پہچان چکے ہیں جو گزشتہ دو سالوں سے جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کر رہے ہیں سردار زادہ میر بیبرگ خان رند نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کچھی میں امن و امان کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں سیاسی اور سفارشی افسران کے بجائے نڈر، ایماندار اور فرض شناس افسران کو تعینات کیا جائے جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف سخت بلا امتیاز کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
کچھی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر، عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، میر بیبرگ خان رند

ٹیگز:
بیبرگ خان رند
