کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء چوہدری نعیم کریم نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اور اوآئی سی فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی اور جنگ رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ یہاں جا ری ہو نے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے اسرائیل فلسطینیوں پر و حشیانہ بمبا ری کر رہا ہے جس سے اب تک لاکھوں کی تعداد میں فلسطینی شہید اورزخمی ہو چکے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں عوام بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار زند گی گزار نے پر مجبو ر ہیں کھا نے پینے کی اشیاء کی قلت کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل انسانی آبادیوں اور ہسپتالوں پر بمبا ری کر کے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بے گناہ اور مظلوم فلسطینیوں پر بمبا ری پر بھی عالمی اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے، عالمی ادارے بے گناہ فلسطینیوں کی نشل کشی رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے اور جنگ زدہ علاقوں میں فوری طور پر ریلیف کا کام شروع کیا جائے۔
عالمی برادری اور اوآئی سی فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی اور جنگ رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں،چوہدری نعیم کریم

ٹیگز:
چوہدری نعیم کریم
