ڈیرہ مرادجمالی (ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ مرادجمالی میں ڈکیتی اور چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ،ایک رات میں زرعی،ادویات کی دکانات اور مشروبات ٹریڈ کے دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقدی و دیگر سامان چوری کرلیا گیا،پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے سٹی پولیس تھانہ کے قریب بوتل ڈسٹری بیوٹر ز اور زرعی ادویات کی دکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقدی ودیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے،واقعہ کے بعد تاجر برداری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، مزید کاروائی جا ری ہے۔
ڈیرہ مرادجمالی، ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں اضافہ

ٹیگز:
ڈیرہ مرادجمالی
