کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کی جیلوں میں طبی سہولیات کا فقدان شدت اختیار کر گیا،صوبے کی 12 میں سے 10 جیلوں میں کوئی ڈاکٹر تعینات ہی نہیں ہیں۔محکمہ جیل کے حکام کے مطابق بلوچستان کی سب سے بڑی جیل سنٹرل جیل مچ سمیت 10 جیلوں میں قیدیوں کے علاج کے لئے ڈاکٹروں کی سہولت ہی میسر نہیں ہے صرف ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر اور سنٹرل جیل گڈانی میں ڈاکٹر تعینات ہیں دیگر تمام جیلوں میں کمپاؤنڈر ہی قیدیوں کے علاج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔دوسری جانب قیدیوں کی تعداد میں اضافے اور ادویات کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود صوبائی حکومت نے محکمہ جیل کے لئے ادویات کی مد میں دئے جانے والے فنڈ کو 60 لاکھ سے کم کرکے 30 لاکھ کردیا ہے۔رواں سال صرف دس لاکھ روپے جاری کئے گئے، جیل حکام نے ادویات کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے فراہم کرنے کی سمری محکمہ داخلہ کو بھجوادی ہے۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ مچ جیل میں ڈاکٹروں کی عدم تعیناتی پر برہمی کا اظہار کرچکے ہیں۔
بلوچستان کی جیلوں میں طبی سہولیات کا فقدان شدت اختیار کر گیا

ٹیگز:
بلوچستان
